Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان سائفر کیس میں دوبارہ گرفتار

عمران خان سائفر کیس میں دوبارہ گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سزا معطلی کے بعد سائفرکیس دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے ۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنا دیا ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے تحریری حکم نامہ سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا ۔

عدالت نے عمران خان کو 30 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جج  جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ، ملزم کو جیل میں ہی رکھا جائے ، 30 اگست کو عدالت میں پیش کا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ساز معطل کر کے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا اور کہا کہ حکم نامہ تحریر کر رہا ہوں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ تحریری فیصلے سے سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More