Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علی ظفر کا سیاست میں قدم رکھنے کا ارداہ بن چکا ہے؟

علی ظفر نے مزید لکھا کہ میں ایک بار دہراتا ہوں کہ میں نہ تو سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے

علی ظفر کا سیاست میں قدم رکھنے کا ارداہ بن چکا ہے؟

بین الااقومی شہرت یافتہ گلوکار ،ماڈل و اداکار علی ظفر نے سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے گردش کرتی خبروں سے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی تمام گردشی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سیاست مین انٹری دینے والے ہیں۔

سماجی رابطے ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ مجھ سے چند خبروں کے فیس بک لنک شئیر کئے گئے جن کے مطابق میں سیاست یا سایسی جماعت میں شامل ہونے والا ہوں،

علی ظفر نے مزید لکھا کہ میں ایک بار دہراتا ہوں کہ میں نہ تو سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے اس لئے براہ کرم ایسی کسی بھی فیک نیوز پر یقین نہیں کئیجے۔

انہوں نے فیک نیوز پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں لکھا کہ ” یار۔!! خدا کا وسطہ ہے اپنا کام ٹھیک طرح کریں اتنی بری ایڈیٹنگ”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More