عروج ممتاز نے بسمہ معروف کو ون ڈے میں بابراعظم سے بہتر قرار دے دیا
پاکستانی سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز نے بسمہ معروف کو دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین بابراعظم سے بہتر قرار دے دیا۔
دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں جب اسکرین پر بسمہ معروف کی تصویر دکھائی گئی جس پر میزبان نے تبصرہ کرتے ہوئے بسمہ کو خواتین کھلاڑیوں کی بابر اعظم کہا تو عروج ممتاز نے میزبان سے اتفاق کیا اور ساتھ میں کہا کہ بعض اوقات بسمہ معروف بابراعظم سے بہتر پرفارم کرتی ہیں۔