Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عامر خان کا فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے دوران غلطیوں کا اعتراف

عامر خان کا فلم ‘لال سنگھ چڈھا’  کے دوران غلطیوں کا اعتراف

 اسٹار بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے لال سنگھ چڈھا کو بنانے میں کئی غلطیاں کی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں اور ناکامیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہیں، فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی عکسبندی کے دوران مجھ سے بھی بہت غلطیاں ہوں، یہی وجہ تھی کہ میری فلم مداحوں کے دلوں میں جگہ نہ بنا سکی۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ناکامیاں ہر انسان کو بہت کچھ سیکھاتی اوربتاتی ہیں کہ آپ نے کیا اور کہاں غلطی کی، فلم’ لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی نے مجھے سمجھا دیا کہ میں نے کہاں غلط کیا۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم میرے دل کے کافی قریب تھی، کرینہ کپور سمیت پوری فلم کاسٹ نے کافی محنت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی سے دو چیزیں ہوئیں، ایک تو کافی عرصے بعد میری کوئی فلم فلاپ ہوئی، دوسری دلچسپ بات یہ کہ اس ناکامی کے بعد دوست احباب گھر آئے اور میری خیریت دریافت کی۔

بالی ووڈ اسٹار نے یہ بھی کہا کہ یہ تو الگ بات ہے، اصل چیز تو یہ ہے کہ ناکامی آپ کو سکھا کر جاتی ہے، میں جاننے میں کامیاب ہوا میں نے کہانی بیان کرنے میں کہا ں غلطی کی۔

 عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے کافی سوچ بچار کیا تاکہ کچھ بڑا سیکھا جا سکے پھر کرن کو بتایا کہ اس فلم کو بنانے میں ہر مرحلے میں کئی غلطیاں کیں خدا کا شکر ہے یہ سب غلطیاں ایک ہی فلم میں ہوگئیں،

واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا 2022ء میں ریلیز ہوئی جو 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ٹام ہنکس کی کہانی سے ماخوذ تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More