Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طیبہ تشدد کیس:سپریم کورٹ کا سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزاؤں میں اضافے کا فیصلہ کالعدم قرار

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان راجہ خرم اور ماہین ظفر کی ٹرائل کورٹ کی دی گئی ایک ایک سال کی سزائیں بحال کردیں

اسلام آباد (نیوز پلس)طیبہ تشدد کیس میں سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزاؤں میں اضافے کا فیصلہ کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی دی گئی ایک ایک سال کی سزائیں بحال کردیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن نے طیبہ تشدد کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنا تے ہوئے ملزمان راجہ خرم اور ماہین ظفر کی ٹرائل کورٹ کی دی گئی ایک ایک سال کی سزائیں بحال کردیں،عدالت نے سزاؤں میں مزید اضافے کی حکومتی اپیل پرملزمان کو نوٹس جاری کردیئے،،عدالت نے آرٹیکل 187 کا خصوصی اختیار استعمال کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا،،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی سیکشن 328 اے کے تحت سزا کیخلاف اپیلیں زیر التواء ہیں،،اڈیالہ جیل انتظامیہ ملزمان کو عدالتی نوٹس سے آگاہ کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس ملزمان کو نوٹس موصول ہوتے ہی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More