Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعیل خان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعیل خان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعیل خان میں کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد سرغنہ اشرف شیخ اور برہان اللہ کو ہلاک کردیا۔

دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے کو پاک کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More