Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان: مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

 

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملے پسپا کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران سرچ آپریشن میں 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی فورسز نے مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کےحملوں کو ناکام کردیا،اب تک دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان سمیت 24 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29، 30 جنوری 2024 کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا۔

سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوانمردی سے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ ان دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اب علاقہ کلیئر ہو گیا ہے۔ فائرنگ اور سینیٹائزیشن/کلیئرنس آپریشنز کے دوران پچھلے تین دنوں میں 24 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد ہیں۔ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4بہادر جوان شہید ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More