Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 8خوارج جہنم واصل،5زخمی

سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 8خوارج جہنم واصل،5زخمی

سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا

لکی مروت:(نمئاندہ خصوصی) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More