Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سلطان جوہر ہاکی کپ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3،3 گول سے برابر

سلطان جوہر ہاکی کپ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3،3 گول سے برابر

11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ 3-3گول سے برابر رہا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن سے جمعہ کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے جانے والے ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول دوسرے ہاف کے 31ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے کیا۔دوسرا فیلڈ گول 49ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے جبکہ تیسرا گول 58ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے سکور کیا۔

بھارت کی جانب سے پہلا گول 30ویں منٹ میں امندیپ نے،دوسرا گول 56ویں منٹ میں ارجن اور تیسرا گول 59ویں منٹ میں اتم نے اسکور کیا۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم دوسرا میچ 28اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف3:05بجے، تیسرا اور پول کا آخری میچ 31اکتوبر کو میزبان ٹیم ملائشیا کے خلاف 5:34بجے کھیلے گی۔ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور سائوتھ افریقہ شامل ہیں جبکہ پول بی میں بھارت،ملائشیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More