Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 ہزار سے زائد گرفتار

سعودی عرب کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 ہزار سے زائد گرفتار

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 17 ہزار 305 غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کی جانب سے جاری باین میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں دو نومبر سے 11 نومبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 10804 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،3890 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف جبکہ 2611 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

مذکورہ عرصے کے دوران 626 افراد گرفتار ہوئے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار افراد میں سے 57 فیصد یمنی، 30 فیصد ایتھوپی جبکہ 2 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More