سری لنکا نےآسٹریلیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پیتھم نسانکا کی100 رنز کی ناقابل شکست اننگز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
پالے کیلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز بنائے۔ کپتان Mitchell Marsh نے 54 جبکہ Travis Head نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ اس کے علاوہ Josh Inglis نے 27 اور Glenn Maxwell نے 22 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے Dushan Hemantha نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ Dushmantha Chameera نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ Maheesh Theekshana, Kamindu Mendis اور Dunith Wellalage نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اوپنر Pathum Nissanka نے ناقابلِ شکست 100 رنز بنا کر ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ان کے ساتھ Kusal Mendis نے 51 جبکہ Pavan Rathnayake نے 28 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے Marcus Stoinis دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
اس نتیجے کے بعد آسٹریلیا کی ٹورنامنٹ میں پوزیشن انتہائی نازک ہوگئی ہے۔ اگر اسی گروپ میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان میچ میں زمبابوے کامیاب ہوجاتا ہے یا مقابلہ ڈرا ہوجاتا ہے تو آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوجائے گا اور زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔
دوسری جانب، اگر زمبابوے کو شکست بھی ہو جائے تو بھی اس کی امیدیں برقرار رہیں گی، کیونکہ سپر ایٹ میں رسائی کا فیصلہ آسٹریلیا کی عمان کے خلاف ممکنہ بڑی کامیابی اور رن ریٹ پر منحصر ہوگا۔
