Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرفراز کی جگہ رضوان کو لانا حکمت عملی کا حصہ ہے، شان مسعود

سرفراز کی جگہ رضوان کو لانا حکمت عملی کا حصہ ہے، شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو حکمت عملی کےتحت تھوڑا آرام دیا ہے ،

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شن مسعود کہا کہنا تھا کہ ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہے سرفراز احمد کو تھوڑا آرام دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم تبدیلیاں کرنے پر یقین رکھتا ہوں ،رضوان کا آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بیٹنگ ریکارڈ متاثر کن ہے۔

کوشش یہ ہی ہے کہ ان کنڈیشن میں جو بہترین ہو اس پر مشتمل ٹیم بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے چار سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا، ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں ابھی اچھا لگ رہا ہے۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کے لیے کنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا، ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہو گی، اگر ٹیم سو اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہو گا، موجودہ ریڈ بال میں تیز کھیلنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال میں اس کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے فاسٹ بالر کو انجری تو ہوتی ہے فاسٹ بالزز کے لئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے ان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت لوڈ ہوتا ہے۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ ساجد خان کو ایک اسپیشلسٹ اسپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے بارش ہونے کی وجہ سے وکٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔

اشان مسعود نے مزید کہا کہ صبح وکٹ کو دیکھنے کے بعد فرنٹ لائن اسپن آپشن کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More