Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق مکمل آگاہ ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے آج نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ لینے کیلئے ڈاکٹر فیصل کو عیادت کے لیے بھیجا اور ہدایت کی کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

اسلام آباد(نیوز پلس) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق مکمل آگاہ ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فردوس کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ لینے کیلئے ڈاکٹر فیصل کو عیادت کے لیے بھیجا اور ہدایت کی کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بیان کو دہرایا کہ سیاست صحت پر بھاری نہیں ہونی چاہیے۔ نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاست ہماری ترجیح نہیں بلکہ کی صحت ہماری ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک اہم خبر آئی ہے کہ نواز شریف صاحب کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ ہمارے ا دارے خود مختار ہیں۔ ضمانت حکومت نہیں عدالتوں کا کام ہے۔ نواز شریف نے عدالت سے رجوع کیا۔ آصف زرداری بھی چاہتے ہیں کہ ان کی صحت اجازت نہیں دیتی تو وہ بھی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More