Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری میں آئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیں پیش کیں، جن پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے

راولپنڈی(نیوز پلس)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیں پیش کیں، جن پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق آر پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے آر پی او راولپنڈی کو اپنی درخواستیں پیش کیں۔کھلی کچہری میں سائل طارق محمود سکنہ افشاں کالونی راولپنڈی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ چوہدری حمید وغیرہ نے سائل پر فائرنگ کی جس سے سائل زخمی ہوا، اب الزام علیہ انکوائری میں شامل نہ ہو رہا ہے اور سائل کو تنگ کرتاہے جان کا خطرہ ہے، جس پرآر پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کو فوری کاروائی کرکے 7یوم میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔سائلہ نورین سکنہ گوجرخان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ سائلہ کا سابقہ شوہر تنگ کرتا ہے اور بچوں کو اغوائکرنے کی کوشش کرتاہے، جس پر ایس پی صدر کو فوری انکوائری وکاروائی کے ا حکامات جاری کئے گئے۔سائل عمیر حسین سکنہ علامہ اقبال کالونی نے درخواست پیش کی کہ سائل نے راشد ربانی کو کاروبار کیلئے 80لاکھ دئیے، رقم واپسی کے تقاضے پر مذکورہ نے چیک دئیے جو ڈس آنر ہوگئے اب پیسے واپس کرنے سے انکاری ہے، جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کوانکوائری و کاروائی کے بعد48گھنٹوں میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دیگر متفرق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات جاری کیے گئے۔آرپی او راولپنڈی نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو ہر صور ت یقینی بنانا ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More