Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ 15 افراد ہلاک

روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ 15 افراد ہلاک

 

طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے

روسی فوج کا مال بردار طیارہ انجن میں آگ لگنے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوا زمین بوس ہوگیا اور جہاز میں موجود تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے پرواز بھری تھی۔ جہاز میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے۔جس مقام پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک ہے تاہم روسی فوج نے اس حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں ہی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اور پھر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ ٹیم کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا۔

سرچ ٹیم کو روسی فوج کے طیارے کا جلا ہوا ملبہ ایک میدانی سے علاقے سے مل گیا۔ طیارے کے ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی ملٹری طیارے کے ایک انجن میں آگ لگی ہوئی ہے اور وہ تیزی سے عمودی حالت میں زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More