Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رمضان پیکج میں کوتاہی برتنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، شہباز شریف

رمضان پیکج میں کوتاہی برتنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، شہباز شریف

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ کر کے اب 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چیزوں کے معیار میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کوتاہی برتی گئی تو ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحقین سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ان سے رمضان پیکج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل بھی دریافت کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بہترین اقدامات کیے گئے ہیں، حقداروں کو اشیائے خردو نوش مہیا کی جارہی ہیں، 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی و دیگر اشیا کی کوالٹی چیک ہوگی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 100 روپے کم کی گئی ہے، چاول، دال، چینی وغیرہ کے ریٹس میں بھی 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ یقینی بنایا جائے کہ مستحقین کو کوئی مشکلات نہ ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ کر کے اب 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو بی آئی ایس پی کے تحت سہ ماہی وظیفہ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان میں 12 ارب روپے کا پیکج مستحقین کو دیا جا رہا ہے، دعا ہے پاکستان میں خوشحالی کا دور شروع ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More