Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راجستھانی حسینہ نے "مس انڈیا2023” کا اعزاز اپنے نام کر لیا

مس انڈیا2023 کی فاتح نندنی گپتا نے بزنس منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے

راجستھانی حسینہ نے "مس انڈیا2023” کا اعزاز اپنے نام کر لیا

راجستھان سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حسینہ نے "مس انڈیا2023 ” کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس انڈیا2023 کی فاتح نندنی گپتا نے بزنس منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

مس حسینہ نندنی گپتا نے بتایا کہ وہ 2000 میں مس ورلڈ بننے والی پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں جب کہ معروف بزنس مین رتن ٹاٹا کی کاروباری ذہانت اور تجارتی پالیسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہ وہ ایسی کامیاب کاروباری شخصیت بننا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف مس ورلڈ ہے ۔

نندنی گپتا کا مزید کہنا تھا کہ وہ فن میزبانی میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں اور شوبز میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More