Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 17 رکنی ٹی 20 اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شاداب ہمارے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے تاہم شاداب 2 ہفتے بعد باؤلنگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، امید ہے یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پول آف پلیئرز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم کی بہتری کے لیے 3 وکٹ کیپرز کا فیصلہ کیا ہے، بیک اپ تیار کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ ورلڈ کپ میں کوئی مشکل نہ ہو۔

علاوہ ازیں کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کامران اکمل نے کہا کہ ہم ایک پیج پر ہیں، ہمیں بیک اپ تیار کرنا ہے، وائٹ بال فارمیٹ میں تجربے کیے جا سکتے ہیں۔

 کامران اکمل نے کہا کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو اہمیت دینی ہے، عمر اکمل اپنی پرفارمنس سے واپس آئے گا، وہ نہ پہلے میری وجہ سے آیا نہ اب آئے گا۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی ضرورت محسوس کرے گی تو ضرور ،متخب کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More