Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دوحہ مذاکرات؛ پاکستان کا اٖفغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ

دوحہ مذاکرات؛ پاکستان کا اٖفغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستانی وفد کی قیادت وزیردفاع خواجہ آصف نے کی ، پہلا دور آج مکمل، کل پھر مذاکرات ہوں گے

دوحہ؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ، پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 پاکستان وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور دیگر بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب افغان حکومت کے وفد کی قیادت عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب کررہے ہیں ان کے ساتھ وفد میں طالبان کے انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق اور دیگر موجود تھے۔

پاکستان نے افغان وفد کے سامنے سرحد پار سے دہشت گردوں کے پاکستان آںے اور کارروائیاں کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ بتایا گیا کہ ان گروپوں میں گل بہادر گروپ اور ٹی ٹی پی و دیگر شامل ہیں جو افغانستان سے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا محور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا خاتمے ہے ،  پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی پر بھی بات چیت جاری ہے ۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن افغان طالبان حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عالمی  برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات دور کریں اور فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور فتنہ الہندوستان بی ایل اے سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کریں۔

 ذرائع کے مطابق فریقین امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ معاہدے کے نکات فائنل ہونے کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔  ترجمان کے مطابق پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی  کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز قطر میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سرحدی کشیدگی میں دوحہ مذاکرات تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More