Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

درخت لگائیں ماحول کو آلودگی سے بچائیں‘عظمیٰ بخاری

درخت لگائیں ماحول کو آلودگی سے بچائیں‘عظمیٰ بخاری

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا سب سے آسان ترین ذریعہ نئے پودے لگانا ہے‘وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ درخت انسان کے لیے اتنے ہی ضروری ہیں جتنا پانی،درخت لگائیں ماحول کو آلودگی سے بچائیں،درخت لگائیں اپنے بچوں کو صحت مند اور صاف شفاف ماحول فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن پر ہر شہری کا فرض ہے ایک ایک پودا لگائے۔آئیں اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بطور ذمہ دار شہری ہر فرد کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک ایک پودا لگائے۔ اگر آپ آج ایک پودا لگاتے ہیں تو آنے والے کل میں یہی درخت بن کر آپ کے بچوں کو صاف شفاف ماحول فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔

 عظمی بخاری نے کہا کہ لاہور کا کوالٹی انڈیکس پہلے ہی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا سب سے آسان ترین ذریعہ نئے پودے لگانا ہے۔

 تمام شہری اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اس مشن میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ساتھ دیں اور ایک ایک پودا لگائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More