Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت بجلی مزید مہنگی کرنے پر رضا مند، آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ منظور

حکومت بجلی مزید مہنگی کرنے پر رضا مند، آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ منظور

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ،

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں،

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی، فریقین کے درمیان اگلے ہفتے کے اوائل میں سٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ایڈجسٹمنٹس اور ٹیرف میں بروقت اضافہ کرنے کا بھی یقین دلایا۔

آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیڈ ایکس چینچ ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نے معاشی استحکام کے تسلسل کے لئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا۔

پٹرولیم ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال گیس شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا، سود سمیت پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ چکاجبکہ سود کے بغیر پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 2300 ارب روپے ہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت گیس کے شعبے میں اصلاحات اور سستی توانائی منصوبے پر کام کررہی ہے، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری اور مقامی وسائل پر انحصار حکومت کی ترجیح ہے۔

پاکستان کا سالانہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ساڑھے 17 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے تاہم آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی،

حکام نے عالمی مالیاتی ادارے کو گیس کے گردشی قرضے میں کمی اور گیس کی قیمتوں کی ایڈجسمنٹ بروقت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More