Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرینی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرینی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان بحرین سے مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سربراہ پاک فوج کی گفتگو

 بحرین کے کمانڈر آف نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ ملٹری تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین سے مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے، خطے میں امن و استحکام کو فروغ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ محمد بن عیسی نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون مضبوط بنانے کے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More