Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان

پی ٹی آئی کا منشور کچھ اور تھا، پی ٹی آئی احتساب کا نعرہ لگا کر وجود میں آئی تھی

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا اس موقع پر عمران اسمعیل سمیت دیگر اہم رہنماء بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی”کا باقاعدہ اعلان کیا، ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے اس نئی سیاسی جماعت کے پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین خود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئی جماعت کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں آج ایک نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کی بنیاد رکھ رہے ہیں، سیاست میں آنے سے لے کر اب تک ایک ہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کروں، اس دوران بہت سارے لوگوں سے ملا ہوں، سب کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں روایتی سیاست دان نہیں ہوں۔

جہانگیر ترین نے  کہا کہ ملک کو ترقی دینے کے جذبے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے، دن رات محنت کی، بد قسمتی سے معاملات ایسے نہ چل سکے جیسے ہم چاہتے تھے، لوگ بد دل ہونے لگے، نو مئی کے واقعات نے ملکی سیاست کو بدل دیا، کوئی بھی معاشرہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرسکتا، ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاملات ویسے نہ چل سکے جیسے ہم چاہتے تھے، لوگ ہم سے بد دل ہونا شروع ہو گئے، پی ٹی آئی کا منشور کچھ اور تھا، پی ٹی آئی احتساب کا نعرہ لگا کر وجود میں آئی تھی، نومئی کے واقعات نے پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر کے رکھ دیا، اگر نومئی کے شرپسندوں کو انجام تک نہ پہنچایا تو کل پھر سیاستدانوں کے گھروں تک پہنچیں گے، شر پسندوں کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More