Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی توسیع سے قیام امن میں رکاوٹ پیدا ہو گی ۔ امریکہ

اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے امریکی عزم کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا

اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی توسیع سے قیام امن میں رکاوٹ پیدا ہو گی ۔ امریکہ

امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی توسیع سے قیام امن کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں اسرائیل کے حامی لابی گروپ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (اے آئی پی اے سی) سے خطاب کے دوران اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے امریکی عزم کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے متنبہ کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے لیے اقدامات یا مقدس مقامات کے حوالے سے صورت حال خراب کرنے سے دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچے گا،تاہم امریکی وزیر خارجہ نے ان مخصوص مقدس مقامات کا نام نہیں لیا، جن کا انہوں نے حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودی بستیوں کی توسیع امید کے اس افق کے لیے واضح طور پر ایک رکاوٹ ہے جسے ہم تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مغربی کنارے کے الحاق کی جانب کوئی بھی قدم چاہے وہ ریاستی ہو یا غیر ریاستی، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی، مکانات کی مسلسل مسماری اور ان گھروں میں نسلوں سے آباد خاندانوں کی بے دخلی سے دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔

 Source & Courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More