Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنگ ‘ طوفان الاقصیٰ’ کا مقصد فلسطینی قوم اور ہمارے مقدسات کی آزادی ہے : صالح العاروری

جنگ ‘ طوفان الاقصیٰ’ کا مقصد فلسطینی قوم اور ہمارے مقدسات کی آزادی ہے : صالح العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے خلاف شروع کی گئی جنگ ’طوفان الاقصی‘ جنگ کا مقصد فلسطینی قوم اور ہمارے مقدسات کی آزادی ہے۔

فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عرب نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صالح العاروری نے کہا کہ ہم یہاں اور وہاں کے مطالبات کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں۔

ہم ایک مظلوم قوم ہیں جسے دشمن سے آزادی حاصل کرنے کی جنگ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت دشمن کے خلاف جاری معرکہ کوئی آپریشن یا کارروائی ہے بلکہ ایک جنگ ہے جو پھیلے گی، بڑھے گی اور گہری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا خاموش رہتی تو ہم اپنے مقدسات کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر یہ حملے اور مقدسات کی بے حرمتی جاری رہتی ہے تو  مسجد اقصیٰ  کے اندر ایک نیا فتنہ مسلط کرنے کی سازش کی جائے گی اس لیے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈ کےمجاہدین قابض فوج کے اعلیٰ افسران کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب تک جیلوں کو صاف نہیں کیا جاتا ہم مزید پکڑیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More