Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کے پانچویں اور اپنے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے باآسانی شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے مین میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر ساری ٹیم ڈھیر ہو گئی کوئی بھی بیٹیسمین بھارتی باؤلر کے سامنے جم نہ کھیل سکا۔

200 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں کپتان روہت شرما سمیت بھارت کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 2

 رنز پر پویلین لوٹ گئے، کینگروز بولرز نے ان تینوں ہی کھلاڑیوں صفر پر آؤٹ کردیا۔

ویرات کوہلی 85 رنزکی اننگز کھیل کر 167 رنز پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اس ذمے دارانہ اننگز کے دوران 6 چوکے لگائے۔


ڈیوڈ وارنر 46 اور اسٹیو اسمتھ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو آسٹریلوی ٹیم سنبھل نہ پائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنوس لیبوشین 27، گلین میکس ویل 15، ایلکس کیری صفر، کیمرون گرین 8، پیٹ کمنز 15، مچل اسٹارک 28 اور ایڈم زمپا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا نے 2، 2 جبکہ سراج، پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More