Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ججوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے، اعظم نذیر تارڑ

ججوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے، اعظم نذیر تارڑ

 بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں، علم ہونا چاہئے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت بنچ کی تشکیل کی گئی ہے،اپنے دور میں ججز کیخلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہو گا، بیان

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ججوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

 بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں، علم ہونا چاہئے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت بنچ کی تشکیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ججوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں، انہیں علم ہونا چاہئے کہ آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت بنچ کی تشکیل کی گئی ہے۔

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا۔ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کمیٹی کی صوابدید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں ہے، آئین پر عمل ہو گا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ججز کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہو گا،

 وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم معاملہ پر سیاست نہ کرنا ہی ملک اور عدلیہ کے لئے اچھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More