Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مہندر سنگھ دھونی ٹی20 کرکٹ میں نمبرون وکٹ کیپر بن گئے

مہندر سنگھ دھونی ٹی20 کرکٹ میں نمبرون وکٹ کیپر بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی آیل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگ کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔

دھونی نے اپنے 300 شکار 367 ٹی 20 اننگز میں مکمل کیے، اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کر رکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More