Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے محبت کا اعتراف

بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے محبت کا اعتراف

بھارتی اداکارہ ریم شیخ پاکستانی اداکار وہاج علی کی پرستار نکلی۔

ال ہی میں اداکارہ ریم شیخ ایک بھارتی ٹی وی شو میں دیگر بھارتی اداکاروں کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں شریک ہوئیں۔

شو کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس کا دفاع کریں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں ریم شیخ نے پاکستانی اداکار وہاج علی کا نام لیا۔

ریم شیخ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس کے سلسلے میں یا تو مجھے پاکستان جانا ہوگا یا پھر وہاج علی پاکستان سے بھارت آجائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں ایک بار وہاج علی سے لازمی ملنا چاہتی  ہوں کیونکہ میں اُنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔

ریم نے وہاج سے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا میں صرف ایک بار ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں میں وہاج سے محبت کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More