Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بوائے فرینڈ نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ عمر کا انکشاف

بوائے فرینڈ نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ عمر کا انکشاف

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں جس لڑکے کیساتھ تعلقات میں تھی اْس نے مجھے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ‘ماضی میں جس لڑکے کیساتھ رومانوی تعلقات تھے، اْس نے مجھے محبت کے نام پر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا،اس وقت میری عمر کم تھی تو میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ناروا سلوک کو سمجھ نہیں سکی اور تشدد کو محبت سمجھنے لگی تھی۔

اْنہوں نے کہا کہ وہ شخص مجھے بار بار تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر اپنی غلطی کا اعتراف کرکے مجھ سے معافی مانگتا تھا، وہ مجھے کہتا تھا کہ مجھ سے برادشت نہیں ہوتا کوئی دوسرا شخص تمہیں دیکھے یا تم سے بات کرے۔عائشہ عمر نے کہا کہ میں اْس شخص کی ان جذباتی باتوں کو سچا پیار سمجھتی تھی، اس لئے خاموشی سے تشدد برداشت کرتی رہی،ہم دونوں اس قدر قریب ہوچکے تھے کہ ہماری شادی ہونیوالی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اْس وقت تو سمجھ نہیں آیا لیکن آج اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میری شادی اْس شخص سے نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More