Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سینیٹ میں 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

سینیٹ میں 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

سینیٹ میں 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ، سینیٹ اجلاس کے دوران قرارداد کے پی کے سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، اس وجہ سے ان علاقوں کی الیکشن کے عمل میں شرکت مشکل ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، چھوٹے صوبوں میں بالخصوص الیکشن مہم کو چلانے کیلئے مساوی حق دیا جائے اور الیکشن کمیشن شیڈول معطل کر کے سازگار ماحول کے بعد شیڈول جاری کرے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں صورتحال خراب ہے، جے یو آئی ف کے ارکان اور محسن داوڑ پر بھی حملہ ہوا، ایمل ولی خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی تھریٹ ملے ہیں۔

سینیٹر دلاور خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ریلی کے دوران انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تھریٹ الرٹ ہیں، کووڈ کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کے الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے، الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرانے پر عمل کرے۔

سینیٹر دلاور خان کی قرار دادمیں اپیل کی گئی ہے کہ 8 فروری کے الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے، الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرانے پر عمل کرے۔

سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی آزاد سینیٹر دلاور خان کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔

انتخابات کے التواء کے قرارداد کی منظوری کے وقت کُل 14 سینیٹرز ایوان میں موجود تھے۔

عام انتخابات کے التواء کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More