Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بانی پی ٹی آئی کی 4 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور

بانی پی ٹی آئی کی 4 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے آفس سمیت جلاؤ گھیراؑ کے 4 مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اس حوالے سے فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مزید دلائل دینے کے لئے درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے خارج کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد نیا نکتہ سامنے آیا ہے، عدالت مزید دلائل کے لیے وقت دے۔

عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، آج پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل مکمل کیے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہو گا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو سب کچھ کرنا ہے قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملے کئے۔

 پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمنات کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More