Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے کو تیار

بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے کو تیار

بائیڈن انتظامیہ اس ہفتے اسرائیل کو ایک خصوصی کلب میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت فلسطینی امریکیوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے سلوک کے بارے میں خدشات کے باوجود اسرائیلیوں کو ویزا کے بغیر امریکہ جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ویزا ویور پروگرام میں داخلے کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جا سکتا۔

گزشتہ روز وفاقی بجٹ سال کے اختتام سے عین قبل یہ اعلان کیا جائے گا اور یہ اگلے سال سے لاگو ہوگا۔سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کی جانب سے اسرائیل میں داخل ہونے کی سفارش موصول ہونے کے فوراً بعد اس معاملے سے واقف پانچ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری الیجینڈرو میئرکاس جمعرات کو یہ اعلان کرنے والے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More