Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اے این ایف کی کارروائیاں، 6خواتین گرفتار ،26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں، 6خواتین گرفتار ،26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث 6 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 کارروائیوں کے دوران گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی،گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں،خواتین کا تعلق مختلف منشیات سمگلنگ گروہوں کے ساتھ ہونے کا انکشاف ہے،منشیات سمگلنگ کیلئے خواتین کو استعمال کیا جانا خطرناک عمل ہے،اے این ایف خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے،لاہور کی رہائشی سمیرانامی ملزمہ عمان کیلئے روانہ ہو رہی تھی،ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا،ساہیوال کی رہائشی اقصیٰ اور نور احمد کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 1.942 کلوگرام آئس برآمد کی گئی،کراچی کی رہائشی سعدیہ نامی ملزمہ بحرین کیلئے روانہ ہو رہی تھی،

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی کی رہائشی صائمہ اور شریفہ بی بی کے قبضے سے 22.8کلوگرام چرس برآمد کی گئی،چونگی نمبر 26، اسلام آباد کے قریب پشاور کی رہائشی امینہ نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا،ملزمہ کے قبضے سے 500گرام چرس اور 250گرام آئس برآمد کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More