Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ کاحق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کاحق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ۔سپریم

کورٹ نے حق مہر سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ نے شہری کی اہلیہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ بیوی کے مطالبے پر حق مہر ادا کرنا لازمی ہے،

مہر اسلامی تصور ہے جسے قرآن کریم میں واضح کیا گیا ہے اور اسے پاکستان کے قانون میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، مسلم پرسنل لا 1962 کے سیکشن 2 اسی کے متعلق ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔عدالت نے 6 سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ کرنے کا حکم دیا،خاتون کو حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے،حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کر سکتی ہے۔کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ کرنا پڑا جو6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا،عدالت نے کہا کہ عدالتوں نے غیرضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا۔غیرضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جا رہا ہے،

عدالت نے کہا کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے نہیں ہچکچانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More