Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 37 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھتے ہوئے ریفری کے طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض کا آغاز کیا۔

پی سی بی کے مطابق ایمن انور نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا، جس کے بعد وہ خواتین کی کرکٹ میں بطور ریفری اپنی نئی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

ایمن انور کی جانب سے کھیل کے میدان سے ریفری کے کردار میں منتقلی کو پاکستان ویمن کرکٹ میں ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:11 − 2 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More