Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں، قطر

امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں، قطر

خطے میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد قابلِ عمل راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے، قطری وزارت خارجہ

دوحہ: قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں اور قطر اس سلسلے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ماجد الانصاری کے مطابق قطری حکام روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی فونک رابطے کر رہے ہیں جبکہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ایران کے ساتھ بھی براہِ راست رابطہ برقرار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مختلف تجاویز، خیالات اور ممکنہ طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔ قطر اور پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کی کوششوں میں دونوں فریقوں سے مکمل تعاون اور شرکت پر زور دیا جا رہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد قابلِ عمل راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے، اس لیے قطر کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو بات چیت کی طرف واپس لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ قطر کی فوری ترجیح آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو معمول پر لانا ہے، کیونکہ اس اہم آبی گزرگاہ میں صورتحال معمول پر آنے سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطوں میں کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:3 + 10 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More