Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا افغانستان اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کر دیا

شارجہ ( نیوزپلس) ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے دلچسپ اور اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ،سنسی خیز مقابلے میں پاکستانی فاسٹ باؤلر نسم شاہ نے میچ کے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔سپر فور کے مرحلے میں پاکستان نے دو میچوں میں بھارت اور افغان ٹیموں کو شکست دے کو اپنے اپنے ملکوں کی ٹکٹ کٹوا دی۔

پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کرلیا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی بولرز ابتدا میں تو بجھے بجھے نظر آئے تاہم پھر افغان بیٹرز کو پاکستانی بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ جس کے ساتھ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔
حضرت اللّٰہ زازئی اور رحمان اللّٰہ گرباز نے ٹیم کو 36 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم بعد میں پاکستانی بولرز افغان بلے بازوں پر چھاگئے۔
ابراہیم زادران 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللّٰہ زازئی نے 21، رحمان اللّٰہ گرباز نے 17، کریم جنت نے 15 اور نجیب اللّٰہ زادران نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
آخری لمحات میں راشد خان کے ناقابلِ شکست 18 اور عظمت اللّٰہ اورکزئی کے 10 رنز کی بدولت افغان ٹیم 129 کے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
اس میچ میں پاکستان کے تمام بولرز ہی وکٹ کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئے، تاہم حارث رؤف 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک افغان کھلاڑی کو آٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More