Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کی آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کی آبنائے ہرمز پر کنٹرول کیلئے قانون منظور

اس قانون کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی

ایرانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی۔ ایران کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سیکیورٹی خدمات کے نام پر جہازوں پر ٹیکس عائد کرے۔ مزید یہ کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے کن ممالک کے جہاز گزر سکیں گے، اس کا فیصلہ بھی ایران کرے گا، جبکہ ایران مخالف ممالک کے جہازوں پر سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا وہ جنگ کے ذریعے دوبارہ عظمت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے سامنے چار نکات بھی رکھے، جن میں مہنگائی، عوام کی قوت خرید میں کمی، چند طاقتور طبقوں کا فائدہ، اور ایپسٹین اسکینڈل جیسے مسائل کو دوبارہ اجاگر کرنے کی بات شامل تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More