Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ان ہاوٗس تبدیلی نہیں بلکہ نئے الیکشن کی ضرورت ہے۔قمر زمان کائرہ

مریم بی بی سے گزارش ہے کہ وہ چپ کا روزہ توڑیں

اسلام آ باد (نیوز پلس) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سب جماعتیں کا مطالبہ ہے کہ ان ہاوٗس تبدیلی نہیں بلکہ نئے الیکشن کی ضرورت ہے اور نئے الیکشن اس ملک کا تقاضہ ہیں، اگلا سال بالکل الیکشن کا سال ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ آج بھی پاکستان ایک بہت بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے، نہ فوج اور نہ ججز، ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، جو ادارہ بھی آئین سے باہر جائے گا تو اپنا اعتراض ظاہر کریں گے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ و زیرِ اعظم اور وزراء کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو دور کر کے قانون سازی روکنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت بل لائے گی تو ہماری پارٹی لائحہ عمل دے گیاابھی معلوم نہیں کہ حکومت کا کیا عزام اور ارادے کیا ہیں۔قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جی بھر کر برا کہیں تو یہی لگتا ہے کہ وہ بل منظور کرانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ یا حکومت سے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، ہم عدالت کے مشکور ہیں جس نے ہمیں اجازت دی ہے، انشاء اللّٰہ ہم جلسہ کریں گے۔ صدر پی ایم ایل ن شہباز شریف سے متعلق کہا کہ شہاز شریف کی بڑی ذمہ داری ہے، حالات کا تقاضہ ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں، مریم بی بی سے بھی گزارش ہے کہ وہ چپ کا روزہ توڑیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More