Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انڈس شیلڈ مشق علاقئی سلامتی اور اتحادی ممالک میں تعاون کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کے عزم کا ثبوت ہے: آرمی چیف سید عاصم منیر

انڈس شیلڈ مشق علاقئی سلامتی اور اتحادی ممالک میں تعاون کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کے عزم کا ثبوت ہے: آرمی چیف سید عاصم منیر

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈس شیلڈ مشق علاقائی سلامتی اور اتحادی ممالک میں تعاون کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کے عزم کا ثبوت ہے، یہ مشق امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو پاک فضائیہ آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فضائی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انڈس شیلڈ 2023ء فضائی مشق کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ترکی، آذربائیجان اور ہنگری کے ایئر چیفس بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ مہمان ایئر چیفس نے 14 ملکی میگا فضائی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے استقبال کیا، آرمی چیف کا تعارف غیر ملکی معززین اور پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے کرایا گیا۔آرمی چیف کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کی تربیتی سہولت اور مشق کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد فضائی جنگ کے جدید تصورات کو مستحکم کرنا، باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی مہم میں بھرپور تعاون کی تعریف کی، ایئر چیف نے 14 اتحادی ممالک کی بھرپور شرکت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مشق انڈس شیلڈ حصہ لینے والی فضائی افواج کو آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے، ایئر چیف نے ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کی جانب سے میگا مشق کو کامیابی سے ترتیب دینے کو سراہا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ جدید ترین انفراسٹرکچر نے مشق کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشترکہ مقاصد کے حصول میں کثیر القومی فضائی مشقوں کی بنیادی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔جنرل سید عاصم منیر نے ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کے فضائی مشق کے انعقاد میں اہم کردار کو سراہا، آرمی چیف نے مختلف ڈومینز میں ایئر چیف کے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ویژن اور ایئر چیف کی متحرک قیادت کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ انڈس شیلڈ مشق علاقائی سلامتی اور اتحادی ممالک میں تعاون کو فروغ دینے میں پاک فضائیہ کے عزم کا ثبوت ہے، یہ مشق امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More