Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا

کراچی (نیوز پلس) انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہوگیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد 387 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔آج کاروبار کے دوران ڈالر کا ریٹ اتارچڑھاو کا شکار رہا، انٹربینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتی رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا اور 159 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آئی اور 387 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 29 ہزار 152 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں غیر یقینی سکیورٹی صورتحال کے سبب ڈالر کا ریٹ اتار چڑھاو کا شکار ہے تاہم پاکستانی معیشیت میں بہتری کیلئے حکومت کو مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More