Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کی فوجی کارروائی کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کی فوجی کارروائی کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

چار ریپبلکن ارکان نے بھی اپنی جماعت کی پالیسی سے ہٹ  کر قرارداد کے حق میں ووٹ  دیا

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے ایران جنگ اختیارات کم کرنے کی قرارداد کے حق میں 215 نمائندگان نے ووٹ ڈالے۔قرارداد کے خلاف 208ووٹ پڑے جبکہ 4رپبلکن اراکین نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالا۔قرارداد کے متن کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکے گی۔امریکی صدر کو جنگ شروع کرنے سے پہلے کانگریس سے منظوری لیناہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرار داد امریکی صدر ٹرمپ کیلئے دھچکا ہے۔ قرارداد کے بعد ایران سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More