Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کے خصوصی تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں، اسرائیل سے ہیں،کرسچن ٹرنر

امریکا کے خصوصی تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں، اسرائیل سے ہیں،کرسچن ٹرنر

یہ انوکھی بات ہے کہ یہاں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کو کٹھرے میں نہیں لایا جاسکا، یہاں تک کہ کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکا

واشنگٹن:  امریکا میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا کے خصوصی تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں متعین برطانوی سفیر سر کرسچن ٹرنر نے امریکا کے سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انوکھی بات ہے کہ یہاں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کو کٹھرے میں نہیں لایا جاسکا، یہاں تک کہ کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکا۔

برطانوی سفیر کی طالبات کے ساتھ گفتگو اسی سال فروری کے وسط میں ایک پروگرام میں ریکارڈ گئی تھی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے کہ امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے سے خصوصی تعلقات رکھتے بلکہ وہ جملے کو پسند نہیں کرتے جبکہ ماضی سے یہ تعلقات مضبوط نظر آتے ہیں۔

 دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے اور خیالات ہیں اور حکومت کی سرکاری پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔ واضح رہے کرسچن ٹرنر کو اس سال کے آغاز میں امریکا میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل برطانیہ نےامریکا میں تعینات اپنے سفیر پیٹر منڈیلسن کو جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے الزام پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More