Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ نے ایران بارے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو ایک سال کی توسیع

اقوام متحدہ نے ایران بارے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو ایک سال کی توسیع

ایران بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ انسانی حقوق کونسل کی قرارداد

اقوام متحدہ نے ایران بارے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو  ایک سال کی توسیع دیدی ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران میں 2022 میں پھوٹنے والے ہلاکت خیز مظاہروں کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جمعرات کے روز ایک سال کی توسیع دیدی ہے۔

 اس سلسلے  میںاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کی قرارداد کی ارجنٹائن، چلی، فرانس، جرمنی، جاپان، مراکش اور امریکہ نے حمایت کی۔جن ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا وہ الجیریا، برونڈی، چین، کیوبا، اریٹیریا، انڈونیشیا، سوڈان اور ویت نام تھے۔بنگلہ دیش، برازیل، بھارت، ملائیشیا، قطر، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔، حقائق کی تلاش کے اس تحقیقاتی مشن اور ایران سے متعلق کونسل کے خصوصی نمائندے جاوید رحمان کے مینڈیٹ کو 47 رکنی ایوان میں 8 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے توسیع دی  گئی جب کہ پندرہ ارکان غیر حاضر رہے۔

ادارے نے کہا کہ ایران میں شہری، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق سمیت، انسانی حقوق کی جاری صورت حال کی نگرانی جاری رکھنے کے لیے رحمان کے مینڈیٹ میں توسیع ضروری تھی۔

ادارے نے حقائق کی کھوج کے مشن کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ اسے اپنا کام مکمل کرنے کی اجازت دی جا سکے، جس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ مظاہروں کے بار ے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑے پیمانے پر شواہد، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے حوالے سے، مکمل طور پر دستاویزی شکل میں دستیاب ہو، تصدیق شدہ، مضبوط اور محفوظ ہوں۔ ستمبر 2022 میں ایک 22 سالہ ایرانی کرد خاتو ن مہسا امینی کی موت کے بعد پھوٹنے والے وسیع پیمانے کے مظاہروں نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نمائندے اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے، اور انہیں ملک تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرے اور ان کے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے تمام ضروری معلومات فراہم کریانسانی حقوق کونسل کا 55 واں اجلاس جمعہ کو ختم ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More