Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر

کابل: افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج کو نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں میسرہیں بلکہ پاکستان میں دراندازی کی بھی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آ گئے۔

یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج کو پاکستان  کے خلاف بطور”اسٹریٹجک ایسٹ” استعمال کررہےہیں۔افغانستان کےصوبہ کنڑ سے فتنہ الخوارج کےکمانڈرعبدالحمید خراسانی کی پاکستان پرحملہ کرنےکی دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہورہی  ہے۔

فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید خراسانی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے  کہ ہمارے زیادہ تر مجاہدین اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ دہشتگرد کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ مجاہدین احکامات کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان کی فوج کو جواب دیا جاسکے۔کمانڈرفتنہ الخوارج کے مطابق مجاہدین اور افغان عوام پر فرض ہے کہ افغانستان کے رہنماؤں کا دفاع کریں۔

ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کے کمانڈز کا افغان طالبان کے احکامات کے تابع ہونا، اس امر کی دلیل ہے کہ افغان طالبان رجیم ہی درحقیقت اس فتنے کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ٹھوس شواہد متعدد بار عالمی فورمز پر پیش کرکےافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کا ان کیخلاف "آپریشن غضب للحق” وقت کی ضرورت اور مکمل طور پر حق بجانب ہے۔

بشکریہ: پی ٹی وی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More