Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد مذاکرات؛ ایران – امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد مذاکرات جاری

اسلام آباد مذاکرات؛ ایران – امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد مذاکرات جاری

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں دونوں فریقین پہلی بار براہِ راست ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی امن مذاکرات جاری ہیں، جو خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد اور پاکستان کی مؤثر سفارت کاری نے جنگ بندی اور پائیدار امن کی امیدوں کو مزید تقویت دی ہے۔ دنیا بھر کی نظریں ان اہم مذاکرات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو ویٹکوف بھی شامل ہیں۔

ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد کا حصہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی معاشی، سیاسی اور قانونی تکنیکی کمیٹیاں بھی الگ الگ سطح پر مذاکرات میں شریک ہیں، جبکہ ماہرین بھی مشاورت میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وفد میں اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر رہنما شامل تھے، جبکہ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات میں ایران کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بطور ثالث اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ خطے اور عالمی امن کے لیے مثبت اور بامعنی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More