Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسرائیلی جارحیت سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، سنگین عالمی نتائج سامنے آ سکتے ہیں، اسحاق ڈار

اسرائیلی جارحیت سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، سنگین عالمی نتائج سامنے آ سکتے ہیں، اسحاق ڈار

ایران کے بعد پاکستان کی باری آئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے،سینیٹر پلوشہ خان

سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ، ایران کے بعد پاکستان کی باری آئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے،سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد:   سینیٹ میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بدھ کو چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21مسلم ممالک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مقف اپنا لیا ہے، ایران کی سلامتی، خطے اور عالم اسلام کے امن سے جڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایران کی سلامتی، خودمختاری اور آزادی کی حمایت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور اس کے سنگین عالمی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔نہوں نے کہا کہ مسلم دنیا نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اگر ایران کے بعد پاکستان کی باری آئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران صرف اپنی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے،اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی مدد کرنی ہو گی۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر نواز شریف ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتے تو آج پاکستان مشکلات میں ہوتا۔سینیٹر افنان اللہ نے پاکستان کی ایٹمی طاقت کو مسلم دنیا کا دفاعی ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک کو تباہ کرنا چاہتا ہے جو کبھی ہونے نہیں دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More