اسحاق ڈار کا ترکیہ کے ہم منصب وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
