Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکار یاسر حسین نے دوسرا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

یاسر حسین نے پہلا عالمی ایوارڈ یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہرتین اداکاری پر حاصل کیا تھا

اداکار یاسر حسین نے دوسرا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (نیوزپلس) معروف وراسٹائل اداکار ،ہدایتکار اور میزبان یاسر حیسن نے دوسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے،ملکی اور عالمی سطح پر پذیررائی حاصل کرنی پاکستان فلم ” جاوید اقبال ” دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے "سیریل کلر” کےلئے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ” بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم” ایوارڈ حاصل کیا ۔

فلم ’جاوید اقبال‘ کو رواں برس 11 ویں ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے پریمیئر میں بھی پیش کیا گیا تھا جس کا آغاز یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں ہوا تھا اور 8 نومبر تک جاری رہا۔

فلم میں اداکار یاسر حسین نے مرکزی جبکہ  وراسٹائل اداکارہ عائشہ عمر نے پولیس انسپکٹر کا اہم کردار نبھایا ہے

واضح رہے کہ قاتل جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 میں تقریباً 100 بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے ناصرف انہیں بے دردی سے قتل کیا بلکہ اپنے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے لیے ان بچوں کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تلف کردی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال بھی اداکار یاسر نے فلم ” جاوید اقبال ” دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے "سیریل کلر” یو کے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا یوارڈ حاصل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More